• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن غیر قانونی قرار

کراچی ( سہیل افضل )ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن ( ڈی جی ٹی او ) نے آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کو اپنے احکامات کی واضح خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری ایسوسی ایشن کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا ہے ، ٹوٹس میں 22ستمبر کو ہونے والے الیکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق 20ستمبر کو ڈی جی ٹی او اسلام آباد ہیڈ آفس کے ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ آپ کے خلاف ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013کی سیکشن 7کے تحت کاروائی کی جارہی ہے، نوٹس وصولی کے فوری بعد اس کا جواب دیں ،اس سے پہلےآپ کو 31اگست کو لکھے گئے خط میں مختلف شکایات پر وضاحت مانگی گئی تھی لیکن آپ کی جانب سے جواب نہیں آیا ،بعد ازاں 14ستمبر کو لکھے گئے آرڈر میں آپ سے 5روز میں احکامات کی خلاف ورزی کی رپورٹ بھی طلب کی گئی تھی اور احکامات کی صریحاً خلاف ورزی پر 22ستمبر کو ہونے والے الیکشن ملتوی کر نے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں لیکن آپ نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا ،6ستمبر کو آپ نے الیکشن کا جو شیڈول اور جواب بھیجا ہے وہ ڈی جی ٹی او احکامات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین