• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج

پاکستان نے اچانک دورہ ملتوی کرنے پر نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے اچانک واپسی کے معاملے پر حکومتی ردعمل سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کو وجہ بتائے بغیر پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے پر احتجاجی مراسلہ بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے احتجاجی مراسلہ نیوزی لینڈ حکومت کے سپرد کردیا ہے، جس میں دورہ ملتوی کرنے کی وجہ پوچھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ نے احتجاجی مراسلہ نیوزی لینڈ حکومت کے سپرد کیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کی وجوہات اور تفصیلات فراہم کرے۔

تازہ ترین