• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز سے شادی اور ذاتی زندگی پر توجہ دینے سے ایکٹنگ کیریئر متاثر ہوا، نکول کڈمین

ہالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ نکول کڈمین نے اپنے سابق شوہر ٹام کروز کے بارے میں حال ہی میں ایک معمول سے ہٹ کر کیے گئے کمنٹ میں ان سے اپنی شادی اور طلاق کے بارے میں گفتگو کی۔

واضح رہے کہ دونوں کے درمیان طلاق اس وقت ہوئی جب ٹام کروز نے ایک مذہبی فرقے سائنٹولوجی میں شمولیت اخیتار کی تھی۔

ہارپر بازار نامی پروگرام میں جو کہ اس کے اکتوبر کے شمارے میں جاری ہوگا،  گفتگو کرتے ہوئے نکول کڈمین نے کہا کہ ان کے اور ٹام کروز کے تعلقات پر میڈیا نے 1990 کے عشرے میں کچھ زیادہ ہی جانچ کی تھی۔ 

یاد رہے کہ دونوں کے درمیان 1990 کی فلم ڈیز آف تھنڈر کے سیٹ پر ملاقات ہوئی اور چھ ماہ میں دونوں نے شادی کرلی تھی، جو کہ دس برس سے زیادہ عرصے تک قائم رہی، دونوں نے دو بچے گود لیے تھے۔

تاہم 2001 میں ان میں عیلحدگی ہوگئی تھی۔ نکول کا کہنا تھا کہ ان کا ایکٹنگ کیریئر ان کی شادی اور ذاتی زندگی پر توجہ دینے سے متاثر ہوا، اور وہ اسکا ذمہ دار میڈیا کو سمجھتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نوجوان تھیں اور ہر ممکن کوشش کرتی تھیں کہ سب سے کھل کر بات کریں اور یہی چیز ان کے لیے نقصاندہ ثابت ہوئی۔

تازہ ترین