پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کھیلوں کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زینب عباس کو 2 ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد زینب عباس پاکستان کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
زینب عباس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر کرکٹ کی تازہ ترین تفصیلات سے شائقین کو آگاہ کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
اس کے علاوہ زینب عباس اکثر اپنی دلکش تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کرتی ہیں۔
میزبان زینب عباس نے سال 2011 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔
زینب عباس نے جن صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد زینب عباس کے فالوورز کی تعداد سے کافی کم ہے۔
اس کے علاوہ زینب عباس سب سے زیادہ جن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام ہیں۔
واضح رہے کہ زینب عباس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔
زینب عباس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے ذریعے اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی۔
خیال رہے کہ سال 2019ء میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی۔ حمزہ سابق وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔