• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭وفاقی دارالحکومت کے سیاسی اور سرکاری حلقوں میں حکومت کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کے حوالہ سے کئی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔ یار لوگوں کا کہنا ہے کہ تین وفاقی وزراء کو مذکورہ ریفرنس کی تیاری کے سلسلہ میں ’’خصوصی ٹاسک‘‘ سونپ دیا گیا ہے۔ واقفانِ حال کا کہنا ہے کہ وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے بیورو کے ڈائریکٹر عہدہ کے دو افسران کو بھی یہ ذمہ داری تفویض کر دی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے سربراہ کے بارے میں وہ تمام معلومات ریکارڈ پر لائیں جو ایک عرصہ سے ’’صیغہ راز‘‘ کے طور پر محفوظ ہیں۔ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اس ادارے کے چند افسران کی طرف سے بھی معاملے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوایا گیا ہے۔ اندر کی خبر رکھنے و الوں کا کہنا ہے کہ حکومت مذکورہ ادارے کے سربراہ کو ’’متنازعہ ‘‘ بنا کر ان سے نجات حاصل کرنے کی ’’منصوبہ بندی‘‘ کی حکمت عملی طے کر چکی ہے؟

شہباز شریف دوبارہ متحرک

٭وفاقی دارالحکومت کے سیاسی اور سرکاری حلقوں میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے سیاسی طور پر ’’دوبارہ متحرک‘‘ ہونے کے بارے میں کئی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔ یار لوگوں کا کہنا ہے کہ اپنے بڑے بھائی اور قائد کی ہدایات پر وہ مشاورت کے ساتھ قومی سطح کے سیاسی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنے میں سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ واقفانِ حال کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلوچستان اور سندھ کے وفود سے ان کی ملاقاتوں کو بھی ایک ’’خاص سیاسی تناظر‘‘ میں محسوس کیا جا رہا ہے۔یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پنجاب میں پارٹی کو حاصل ہونے والی بے مثال کامیابی کو بھی ان کی ’’عوامی خدمات‘‘ کے حوالہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کو فعال بنانے اور آنے والے انتخابات کے شفاف انعقاد کے معاملات میں وہ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔اندر کی خبر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ان تمام سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے سلسلہ میں انہیں پارٹی قائد کا ’’مکمل اعتماد‘‘ حاصل ہے ؟

سابق معاون خصوصی کے لگائے گئے افسر فارغ 

٭صوبائی دارالحکومت کے سیاسی اور سرکاری حلقوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ سیالکوٹ کے دوران ہونے والے افسران کے تبادلوں کے حوالہ سے کئی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یار لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام افسران کے تبادلوں کے بارے میں مذکورہ دورہ پر جانے سے قبل ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا۔واقفانِ حال کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی عہدہ کے افسران سمیت جن تمام عہدوں پر براجمان افسران کو اس دورہ کے بعد معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں وہ تمام کے تمام افسران مذکورہ ضلع سے تعلق رکھنے والی اس سابق معاون خصوصی خاتون رہنما کی ’’سفارش‘‘ پر لگائے گئے تھے جسے کچھ عرصہ قبل اس عہدہ سے فارغ کیا گیا تھا۔ اندر کی خبر رکھنے و الوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسران کی ’’فراغت‘‘ کے بارے میں حکومتی پارٹی کے ایک وفاقی مشیر اور معاون خصوصی کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا؟

تازہ ترین
تازہ ترین