• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت کے بعد پاکستان میں گیس سپلائی کے منصوبے فعال، روس تاجکستان اور ایران سے مذاکرات شروع

لاہور(نمائندہ جنگ) افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد پاکستان میں گیس سپلائی کے منصوبے فعال، روس، تاجکستان، ایران سے مذاکرات شروع ہو گئے۔ روس کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن بچھائے گا جس کیلئے گزشتہ ماہ ایک اجلاس ہوا ،دوسرا اجلاس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہو گا، تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ جو بھارت کی مخالفت کی وجہ سے بند ہو گیا، تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوبارہ شروع ہو گا، ازبکستان بھی گیس منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے جس کیلئے اسے بزنس فرینڈلی ملک کا درجہ دیا گیا ہے، آئی پی آئی گیس پائپ لائن جو ایران، پاکستان بھارت کے درمیان بچھانی تھی آئندہ ایران اور پاکستان کے درمیان بچھانے پر بات چیت ہو رہی ہے، سوئی ناردرن کے سنیئر اہلکار نے بتایا کہ پاکستان میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے افغانستان میں حالات سازگار ہیں جس کی وجہ سے تاجکستان، ازبکستان، ایران اور روس سے سنجیدہ بات چیت ہو رہی ہے،گیس منصوبوں پر بات چیت کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری ہو رہی ہے، جلد معاہدے طے ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین