• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر احتجاج پر ہیں ایف بی آر ہوش کے ناخن لے‘ اجمل بلوچ

اسلام آبا د( جنگ نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد چوہدری نے اسلام آباد بھر کی مارکیٹوں کے عہدیداران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکسوں کی شرح میں ناصرف اضافہ کردیا ہے بلکہ چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے نوٹس دینا شروع کر دیے ہیں جو کہ ظالمانہ اقدام ہے۔ گلی محلے کے دکاندار اپنی سالانہ ریٹرن جمع نہیں کر سکتے وہ ماہانہ بنیاد پر سیلز ٹیکس کا گوشوارہ کیسے جمع کروائیں گے۔ نئے ٹیکس گزار پرانے لوگوں کا حشر دیکھ کر ڈر رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں 70لاکھ بجلی کے کمرشل کنکشن موجود ہیں جن کا ریکارڈ واپڈا کے پاس ہے ان کو نوٹس جاری کر کے ریگولرائز کیا جاسکتا ہے ۔ تاجر برادری نے مجبور ہو کر فیصلہ کیا ہے کہ وہ 29 ستمبر کو ایف بی آر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور دھرنا دیں گے اور یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔ آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر تاج عباسی، ا صدر احمد خان، سیکریٹری ملک نعیم اعوان، اور دیگرنے اس موقع پر 29 ستمبر کے دن دھرنے میں ساتھیوں سمیت شرکت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین