• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرہ: 12 سالہ بچی کا اغواء اور اجتماعی زیادتی

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کی رہائشی 12سال کی بچی کو اغواء کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

گوجرہ پولیس کے مطابق مغوی لڑکی کو موچی والا روڈ پر ایک مکان میں 4 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

گوجرہ پولیس نے بتایا ہے کہ موقع ملنے پر لڑکی فرار ہو کر واپس ماں کے پاس پہنچ گئی۔

گوجرہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین