• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش افغانستان کا سربراہ ابوعمر خراسانی طالبان کے ہاتھوں ہلاک

کابل(پی پی آئی)افغان طالبان نے تصدیق کردی ہے کہ افغانستان میں داعش کے سربراہ ابوعمر خراسانی کو طالبان نے کابل پر قبضے کے 2 دن بعد 17اگست کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ 

داعش خراسان کے بانی رہنما ابوعمر خراسانی کا اصل نام مولوی ضیاء الحق تھا اور اس کا تعلق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے تھا۔ 

سابقہ افغان حکومت میں ابوعمر خراسانی کے ایک بھائی سمیت متعدد رشتہ دار اہم عہدوں پر بھی فائز تھے۔

خراسانی اپریل 2017 میں داعش خراسان کے دوسرے امیر شیخ عبدالحسیب لوگری کے امریکی اسپیشل فورسز کے حملے میں مارے جانے کے بعد اس کا جانشین بناتھا۔

تازہ ترین