• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کا سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کیساتھ ایک اور پروجیکٹ کا اعلان

ٹیلی ویژن کے نامور اداکار و ماڈل فیروز خان نے ایک اور بلاک بسٹر ڈراما پر کام کرنے کے بارے میں اعلان کردیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز نے کیمرہ کی ویڈیو سے اسکرین گریب شیئر کیا۔ 

خیال رہے کہ جیو ٹیلی ویژن کے سپر ہٹ ڈراما سیریل خدا اور محبت میں جاندار اداکاری کے بعد اب فیروز خان دوبارہ جیو ٹیلی ویژن پر سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ایک اور بلاک بسٹر کی تیاری میں ہیں۔ 

فیروز خان نے حال ہی میں جو اسکرین گریب شیئر کیا اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے ڈرامے کا شاٹ دے رہے ہیں۔

نامور اداکار نے پروجیکٹ کا نام "اے مشتِ خاک" بتانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ ڈراما جلد آنے والا ہے۔ 



تازہ ترین