• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ش لیگ کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے، حماد اظہر


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ش لیگ کو الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راولپنڈی میں ورکرز سے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ش لیگ نے الیکشن سے 2 سال قبل ہی دھاندلی کا رونا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں دھاندلی کا اتنا خوف ہے کہ یہ تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کیوں کرتے ہیں؟

اس سے قبل اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے 2023 میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی طور پر دفن کرنے کا اعلان کیا۔

قومی خبریں سے مزید