• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما لندن میں پاکستانی رکشہ ملنے پر خوش

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ اپنی فلم کیلئے پاکستانی رکشے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

جمائما نے انسٹا گرام پر پاکستانی رکشے کی سواری کی کچھ تصاویر شیئر کیں  جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔


تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے جمائما نے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’کورونا کے دور میں فلم سازی کا جادو۔‘

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے لیے  برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مدد طلب کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں لندن میں فلم کیلئے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔

جمائما کی انسٹا پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں لندن میں پاکستانی اسٹائل کا رکشہ مل گیا ہے اور اب وہ اس رکشے پر شُوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی فلم ’مام‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

تازہ ترین