• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں شولس اور لاشیٹ اتحادی حکومت بنانے کیلئے تیار

جرمنی کے الیکشن میں چانسلر بننے کے خواہشمند شولس اور لاشیٹ اتحادی حکومت بنانے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں ۔

سوشل ڈیموکریٹ اولاف شولس کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے حکومت بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، جبکہ کرسچن ڈیموکریٹ آرمین لاشیٹ کہتے ہیں کہ ہمارا سیاسی اتحاد حکومت سازی کی ہرممکن کوشش کرے گا۔

کرسچن ڈیموکریٹ آرمین لاشیٹ نے کہا کہ ہمارا کرسمس سے پہلے اتحادی حکومت بنانے کا ہدف ہے۔

اس سے قبل جرمنی میں پارلیمانی انتخابات کےبعد ایگزٹ پول کےنتائج جاری کر دیئے گئے ، ایس پی ڈی کو 25 اعشاریہ 9 فیصد ووٹوں کےساتھ معمولی برتری حاصل ہے۔

انجیلامرکل کی جماعت سی ڈی یو اور سی ایس یو کو 24اعشاریہ 3 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ گرین پارٹی 14اعشاریہ 5 ، ایف ڈی پی 11اعشاریہ 5، اے ایف ڈی 10 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کرسکی ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق الیکشن کے حتمی اور سرکاری نتائج آئندہ کچھ روزمیں سامنے آجائیں گے مگر نئی حکومت کی تشکیل اور چانسلر کے چناؤ میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

تازہ ترین