• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکر گڑھ: پیپر فنڈ جمع نہ ہونے پر بچی کو اسکول انتظامیہ نے کمرے میں بند کردیا

پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپر فنڈ جمع نہ ہونے پر اس کی بیٹی کو اسکول انتظامیہ نے کمرے میں بند کردیا۔

بچی کے والد کا  کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے دو بیٹیوں کو جانے دیا، 5 ہزار پیپر فنڈ کی خاطر چھوٹی بیٹی کو کمرے میں بند کیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔

دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں، بچی کو کمرے میں بند نہیں گیا۔

ڈی ایس پی  ملک خلیل کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوگئی، فریقین کو سننے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین