• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں آلودہ سبزیاں صحت کیلئے سنگین خطرہ

پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع کی آلودہ سبزیاں انسانی صحت کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں ۔ 

صنعتی آلودگی ٗہسپتالوں اور گھروں کے گندے پانی سے سیراب ہونے والی مٹی ، پانی اور سبزیوں میں ایک یا ایک سے زیادہ عناصر کی بھاری زہریلی دھاتوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کی ایک رپورٹ کے مطابق زہریلے عناصر ناقابلِ تنسیخ اور لمبی مدت تک برقرار رہتے ہیں جبکہ ہضم بھی نہیں ہوتے۔

زہریلی سبزیاں اور فصلیں استعمال کرنے سے ،دل کے امراض ، کینسر ، خون کی کمی ، گردوں ٗاعصابی نظام ٗذہن ، دماغ ، جلد ، اور ہڈیوںکے امراض جنم لیتے ہیں ۔ 

بھاری دھاتوں کے حوالے سے سب سے زیادہ آلودہ سبزیوں کے نمونے پشاور سےملے جبکہ ایبٹ آباد ، ڈی آئی خان ، مردان ، مانسہرہ اور چارسدہ کی سبزیاں بھی آلودہ ہیں ۔

تازہ ترین