• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ کے الیکشن کے بعد تھوڑی امید ہوئی ہے الیکشن فری اینڈ فیئر ہوسکتے ہیں، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ن لیگ گزشتہ تین سال میں نیب کا سب سے بڑا ٹارگٹ رہی ہے،کنٹونمنٹ کے الیکشن کے بعد تھوڑی امید ہوئی ہے کہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوسکتے ہیں۔میڈیا نے میری تقریر سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کی میں پارٹی کی تنظیم کے بارے میں ورکرز کنونشن سے بات کر رہا تھا میرے فقرے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا جب کہ میں نے اس فقرے کے فوراً بعد کہا تھا کہ اختلافات یونین کونسل ،شہر، ضلعی اور تمام سطح پر ہیں لیکن میں شکر گزار ہوں جیو کا انہوں نے میری تقریر اپنے خبرنامے میں چلائی جس سے ساری صورتحال واضح ہوگئی۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر ضلعی اور شہری یونین کونسل کے لیول پر ہماری آرگنائزیشنل تنازعات حل نہ ہوں تو نواز شریف کی قربانیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔کنٹونمنٹ کے الیکشن نے واضح کیا ہے نوازشریف کا ووٹ برقرار ہے بلکہ بڑھا ہے پارٹی کا یہ لیول ووٹ لے کر آتا ہے اگر یہ غیر منظم ہوگا تو ہم ووٹ سمیٹ نہیں سکیں گے۔ مجھے افسوس ہے میڈیاکی کمرشل سائیڈ اتنا زیادہ دباؤ ڈالتی ہے کہ بعض اوقات میڈیا سچائی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتا ہے۔اگر کسی خبر کی نیوز ویلیو کمرشل نقطہ نظر سے نہ ہو تو میڈیا اس کو نہیں چلاتا۔ ہم نے رائٹ ٹو انفارمیشن آئین میں بنیادی رائٹ بنا دیا ہے ہم نے میڈیا کو مضبوط کیا ہے۔

تازہ ترین