• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار کا والدین پر مقدمہ، والد کی عدالت کو جماعت ختم کرنے کی یقین دہانی

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور بھارتی اداکار وجے کی جانب سے  والدین پر کیے جانے والے مقدمے میں والد نے سیاسی جماعت ختم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

عدالت میں زیر سماعت اس کیس میں وجے کے والد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی بنائی گئی سیاسی جماعت وجے مکل ائیاکم کو ختم کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مذکورہ جماعت ایس اے چندراشیکھر نے اپنے بیٹے وجے کے نام پر بنائی تھی۔ 

اس جماعت کے بنائے جانے کے بعد وجے نے والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ کردیا تھا۔ 

مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی تھی کہ ان کا نام لےکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نامزد 11 افراد کو طلب کرلیا تھا۔ 

تاہم اب چنئی کے سول کورٹ میں ایس اے چندراشیکھر نے کہا کہ اس جماعت کا ایک اجلاس رواں برس کے آغاز میں طلب کیا گیا تھا جس میں اس جماعت کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین