• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تیز ہوائیں، بجلی کا کھمبا گاڑی پر گر گیا


کراچی میں ڈپریشن کے زیرِ اثر تیز ہوائیں چلنے کے سبب فرئیرہال کے قریب بجلی کا کھمبا گاڑی پر گر گیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا کھمبا گرنے سے اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

بجلی کا کھمبا گرنے کے فوری بعد پولیس اور کے الیکٹرک کا عملہ واقعہ کی جگہ پر پہنچ گیا اور صورتحال پر کنٹرول کیا۔

شہر قائد میں آج صبح سے چلنے والی تیز ہواؤں کے سبب ایک درخت کے بھی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا واضح کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں کراچی سے 250 کلو میٹر دور سمندر پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کر کے سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

تازہ ترین