• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کو تنگ کرتے غنیٰ علی نے ویڈیو شیئر کر دی

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل غنیٰ علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔

غنیٰ علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک مختصر سا کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ کھانے کے دوران اپنے شوہر کو تنگ کر رہی ہیں جبکہ غنیٰ علی کے شوہر تحمل مزاجی کے ساتھ ویڈیو بنوا رہے ہیں۔

غنیٰ علی کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے شوہر کے لیے خوب تعریفیں بھی لکھی گئی ہیں۔


غنیٰ علی کا اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتانا ہے کہ ’ماں بننا کوئی آسان کام نہیں ہے، ایسی صورتحال میں خواتین بہت جذباتی کیفیت سے گزرتی ہیں، اُنہیں اپنے پارٹنر یعنی شوہر کے ساتھ کی اشد ضرورت ہوتی ہے، شوہر کا پیار، محبت اور برداشت خواتین کے جذباتی دور سے گزرنے کے مراحل کو مزید آسان بنا دیتی ہے۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی تعریف کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے  مزید لکھا کہ ’اُن کے شوہر کھانا کھا رہے تھے اور اُنہیں ویڈیو بنانی تھی، اُن کے شوہر نے کھانا روک کر یہ ویڈیو اُن کے ساتھ بنوائی ہے۔‘

غنیٰ علی کی اس ویڈیو کو اُن کے سیکڑوں مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین