وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فن کے شعبے میں کامیڈین عمر شریف کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
عمران خان نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک، فنون لطیفہ میں منفرد مقام رکھتے تھے۔
وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ لیجنڈری کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔
اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کے لیے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔
لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔