• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ڈینگی مریضوں کیلئے قائم کیا جانے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال فعال


لاہور میں ڈینگی مریضوں کیلئے قائم کیا جانے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال فعال ہو گیا۔ اسپتال میں اب تک 61 مریض علاج کیلئے آئے ہیں۔ تاہم داخل صرف چند ایک کو کیا گیا ہے۔

شہری سرکاری اسپتالوں میں محکمہ صحت کے انتظامات سے ناخوش ہیں۔

لاہور میں ڈینگی مچھر نے اپنے پنجے گاڑ لیے، اب تک 3 ہزار 145 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں اور 238 مریض لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سرکاری اسپتالوں کے بیڈز ڈینگی مریضوں سے بھر گئے۔ بہت ہی کم بیڈز مریضوں کیلئے خالی رہ گئے ہیں۔ ایکسپو فیلڈ سینٹر میں 280 بیڈز پر مشتمل اسپتال مریضوں کیلئے کھل گیا۔

سرکاری اسپتالوں سے ستائے مریضوں نے ایکسپو فیلڈ کا رخ کر لیا، جہاں وہ  ٹیسٹ اور علاج کے لیے آرہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

ایکسپو فیلڈ اسپتال فی الحال ٹیسٹ کی حد تک ہی محدود ہے، مریض کا معائنہ کرکے واپس بھیجا جارہا ہے، فیلڈ اسپتال کا عملہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔

تازہ ترین