• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، شبلی فراز


وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کے درمیان محاذ آرائی کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، سب ایک پیج پر ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اپوزیشن کو مایوسی ہوگی، حکومت کے اتحادی بھی اس کے ساتھ رہیں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، اپوزیشن سنجیدہ ہے تو انتخابی اصلاحات پر تجاویز پیش کرے۔

قومی خبریں سے مزید