• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولون میں سب سے بڑی مسجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت


جرمنی کے شہر کولون میں سب سے بڑی مسجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی۔ 

برلن سے خبر ایجنسی کے مطابق کولون انتظامیہ اور مسلم برادری کے درمیان پابندیوں میں نرمی کے معاہدے کے بعد یہ اجازت دی گئی ہے۔

معاہدے کے تحت کولون کی تمام 35 مساجد 5 منٹ تک نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرسکتی ہیں۔ 

کولون کی خاتون میئر نے کہا کہ اذان کی اجازت دینا میرے لئے احترام کی علامت ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کی آواز سے متعلق حدود کی پابندی کرنا ہوگی۔

تازہ ترین