ہسپانوی حکومتی ذرائع کے مطابق افغان پناہ گزینوں کو لے کر دوسری پرواز آج پاکستان سے اسپین پہنچے گی۔
دوسری پرواز 160 افراد کو لے کر رات دس بجے تک میڈرڈ کے ملٹری ایئربیس پر پہنچنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلی پرواز سے 84 افراد پاکستان سے اسپین لائے گئے تھے۔