• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا نے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کپتان افتخار احمد کی آل راونڈ کارکردگی کی وجہ سےخیبر پختون خواہنے قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں جیت لیا اور اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔فائنل میں دفاعی چیمپین نے میزبان سینٹرل پنجاب کو با آسانی سات وکٹ سے شکست دی۔149رنز کا ہدف 17اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیاٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 90لاکھ روپے تھی۔فاتح ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔رنرز اپ ٹیم 25لاکھ روپے کی حقدار ٹھہری۔افتخار احمد نے تین وکٹ لینے کے علاوہ19گیندوں پر45ناٹ آوٹ رنز بنائے ان کی اننگزمیں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔افتخار احمد نے پلیئر آف دی فائنل کے علاوہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے26محمد حارث نے دس اورکامران غلام نے31گیندوں پر37رنز اسکور کئے۔بدھ کی شب قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں سینٹرل پنجاب کو پہلے اوور میں محمد اخلاق کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔احمد شہزاد اور کامران اکمل نے دوسرے وکٹ پر85رنز بنائے لیکن پھر پنجاب کی بیٹنگ لڑکھڑائی اور63رنز پر9وکٹ گر گئے۔پنجاب چار گیندیں پہلے148رنز پر آوٹ ہوگئی۔احمد شہزاد نے36گیندوں پر44رنزچار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔کامران اکمل نے29گیندوں پر42رنز دو چھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے بنائے۔قاسم اکرم دو چھکوں کی مدد سے20رنز بناکر آوٹ ہوئے۔حسین طلعت صفر،سیف بدرسات محمد فیضان8وہاب ریاض دو فہیم اشرف14اور ظفر گوہر صفر پر آوٹ ہوئے۔محمد عمران نے26اور کپتان افتخار احمد نے پانچ رنز دے کر تین تین وکٹ حاصل کئے۔ارشد اقبال نے دو عمران خان ،خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین