• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب کااجلاس،چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملات پرغور

لاہور(اپنےنامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب میں چائنیزسکیورٹی کے سیکنڈری جوائنٹ ورکنگ گروپ کا ا جلاس ہوا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چائنیز سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بھلوا ل ،سرگودہا اورفیصل آ باد میں مختلف صنعتوں میں کرنیوالے چینی باشندوں کے معاملات کو بھی زیر غور لایا گیا جبکہ چینی باشندوں کو مہیا کی جانے والی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین