• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی محمود کی جمہوری و اسلامی آئین بنانے کی خدمات سے انکار ناممکن ہے، حافظ حمد اللّٰہ


ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ مفتی محمود کی 1973 کے متفقہ جمہوری اور اسلامی آئین بنانے کی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ مفتی محمود جمہوری طرز حکومت کے قائل تھے، وہ آمریت اور صدارتی طرز حکومت کے سخت خلاف تھے۔ ایوب خان کی دس سالہ آمریت کے خلاف مفتی محمود کی جدوجہد کی ایک دنیا متعرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی محمود خارجہ پالیسی میں آزاد اور غیر جانبدارانہ پالیسی کے قائل تھے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن آج پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔

تازہ ترین