• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ کا سو فیصد پرفارمنس دینے کا عزم

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

شاہین شاہ نے گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران کی کچھ تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائیں، جس میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایک بات یقینی ہے کہ ہم ورلڈکپ میچز میں اپنی 10 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں پاکستان زندہ باد!

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم آج صبح بابر اعظم کی قیادت میں دبئی کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قوم کیلئے جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم پر یقین رکھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید