• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد کے وفد کی خالد مقبول سے ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سندھ تاجر اتحاد کے وفد نے جمیل پراچہ کی سربراہی میں مرکز بہادر آباد آمد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی جس میں محمد اسماعیل لال پوریہ اور مرزا صادق بیگ شامل تھے۔ سندھ تاجر اتحاد کے رہنما جمیل پراچہ نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں 21اکتوبر کو ہونے والی محفل میلاد کا دعوت نامہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پیش کیا۔کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ21اکتوبر کو ہونے والی محفل میلاد شرکت کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری بھی موجود تھے۔

تازہ ترین