ممبئی( جنگ ڈیسک) بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ ممکن ہے کہ عید الفطر پر پاکستان میں ریلیز نہ کی جاسکے کیونکہ کچھ پاکستانی فلمسازوں نے فلم کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے تحریک کا آغاز کردیا ہے۔فلمسزاوں کے ساتھ ساتھ فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن عید الفطر کی چھٹیوں میںکے موقع پر پاکستانی فلموں کے اچھے بزنس کو یقینی بنانا چاہتی ہیں۔پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز، پرڈیوسرز اور فلمسازوں کا کہنا ہے کہ وہ عید پر ریلیز ہونے والی دو بڑی پاکستانی فلموں یلغار اور شور شرابہ و دیگر کے مفاد کا تحفظ یقینی بنانا چاہتے ہیں،مصطفیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ اگر عید پر ٹیوب لائٹ بھی ریلیزکی گئی تو اس سے پاکستانی فلموں کا کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور اس سے ہماری فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا۔جو سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی ملک میں نمائش روکنے کے خواہشند ہیں وہ 2010 میں وفاقی وزارت برائے انفارمیشن کے 2010 میں پاس کردہ فلم کا حوالہ دے رہیں جس کے مطابق مذہبی تہواروں پر کوئی بھارتی فلم ریلیز نہیں کی جائے گی۔پرڈیوسر الطاف حسین نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ہم عدالت سے رجوع کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔فلم شور شرابہ کے پرڈیوسر سہیل خان نے کہا کہ میری فلم کی ریلیز بھی عید الفطر پر متوقع ہے،اگر حکومت نے بھارتی فلم ٹیوب لائٹ کی نمائش پر پابندی نہیں کگائی تو میں احتجاجاََ اپنی فلم ریلیز نہیں کروں گا۔ پرڈیوسر الطاف حسین نے کہا کہ ایسوسی ایشن وزیر اعظم نواز شریف کا ایک آفیشل لیٹر لکھنے کا منصوبہ بنایا ہے،انہوں نے تصدیق کہ ہے کہ لاہور میں ایک اجلاس بلایا گیا تھا ،جس میں یہ طے کیا گیا کہ تمام انڈسٹری مل کر فلم ٹیوب لائٹ کی عید پر ریلیز کے خلاف احتجاج میںشریک ہوگی۔الطاف حسین نے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ فلم انڈسٹری سے متعلق تمام افراد عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کو سپورٹ کریں گے۔پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران نے بھی اس اقدام کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر پاکستانی فلموں کو بولی وڈ کے بڑے پروجیکٹ سے مقابلہ مناسب نہیں،یہ ہماری فلم انڈسٹری کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت نے فلم ٹیوب لائٹ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ بولی وڈ فلم بیگم جان پر پہلے ہی پابندی لگادی گئی تھی۔