• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن آف کنٹرول کے قریب 3بم دھماکے ، اہلکار شہید ،8زخمی

ہٹیاں بالا(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں ) آزاد جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تین بم دھماکوں میں ایک اہلکار شہید اور 8افراد زخمی ہوگئے ، پہلا دھماکا چکوٹھی کے گائوں وادی کھلیانہ میں اس وقت ہوا جہاں جب ایک مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ، دھماکے میں ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ، وادی جہلم کے ڈپٹی کمشنر عبدالحامد کانی کا کہنا تھا کہ بس راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر کھلیانہ کے علاقے میں آرہی تھی کہ دھماکا ہوگیا،یہ علا قہ وادی جہلم کے علاقے کھلیانہ میں ایل او سی کے انتہائی قریب قائم ہے جہاں بھارتی فورسز کی متعدد چیک پوسٹس موجود ہیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جس وقت گاڑی مسافروں کو لے کر ان کی منزل کے قریب پہنچی ڈرائیور نے سڑک کے درمیان میں پتھر پڑے ہوئے دیکھے اور سڑک کی تنگی کے باعث گاڑی کو ان سے بچانے کیلئے سڑک کے کنارے پر کچے حصے کی جانب موڑ دیا جس کے بعد یہاں نصب آئی ای ڈی دھماکا خیز مواد پھٹ گیا،دوسرا دھماکا تھوڑی دیر بعد اس وقت ہوا جب زخمیوں کو اٹھانے کے لیے ایمبولینس وہاں پہنچی، اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ، تیسرا دھماکا پیر کے روز اس وقت ہوا جب ایک سرکاری ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کر نے پہنچی،اس دھماکے میں ایک سرکاری اہلکار محمد تعظیم شہید جبکہ  حمزہ علی،محمد شبیر ،محمدعرفان ،اور معراج زخمی ہو گئے،  لائن آف کنٹرول کے قریب 11 گھنٹوں میں تین دھماکوں کے بعد  قریبی علاقوں میں بھی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، سرحدی علاقوں کے متعدد تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے، حفاظتی نقطہ نظر کے تحت سرینگر مظفرآباد بس سروس کو معطل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے گائوں وادی کھلیانہ جا نے والی مسافر وین  جیسے ہی بھارتی پوسٹوں کے سامنے سے گذر ی توزرور دار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں ڈرائیورعمران عباس ،محمد مختار ،رحمت حسین ،جہانزیب لطیف شامل ہیں، تین دھماکوں کے بعد ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی آزاد کشمیر نے پیر کے روز روانہ ہونے والی سرینگر مظفرآباد بس سروس کو معطل کر دیا، ایل او سی کے دونوں اطراف پہنچنے والے تمام مسافر دوبارہ اپنے اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو گئے، بس سروس کی معطلی کے بعد منگل کے روز ہو نے والی تجارت کے بارے میں تاہم حکام نے نہیں بتایا کہ وہ معمول کے مطابق ہو گی یا نہیں، آخری اطلاعات تک ٹرکوں کی اسکینگ نہیں کی گئی ،دھماکوں میں زخمی ہو نے والے تمام افراد کو آر ایچ سی چکوٹھی سے طبعی امداد کے بعد ہٹیاں بالا اور مظفرآباد کے اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین