اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 16فوڈ آئوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے 43کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ فو ڈ ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 20پیکٹس گٹکا ، ناقص کیچ اپ اور50 گندے برتن ضبط کر کے ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ۔ٹیموں نے کل 146فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آئوٹ لیٹس کی 7 انسپکشن کیں۔