شہناز اور سدھارتھ کا آخری گانا جاری

October 21, 2021

دل کا دورہ پڑنے سے اچانک دنیا چھوڑ دینے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا اور اُن کی قریبی ساتھی شہناز گِل کا آخری گانا ’ہیبٹ (عادت)‘ ریلیز ہوگیا۔

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا اور اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل کا یہ گانا صرف 18 گھنٹے پہلے ہی ریلیز کیا گیا ہے جسے اب تک 3 ملین سے زائد افراد سُن چکے ہیں۔

سدناز کے آخری گانے کو فوٹیج سے منفرد طور پر ایڈٹ کیا گیا ہے، گانے کو ایک ساحل سمندر پر شوٹ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے میں شہناز گِل کی کچھ اضافی فوٹیج شامل کی گئی ہیں جس میں اُنہیں سدھارتھ کو یاد کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

اب گانے میں شہناز گِل کی چند اضافی ویڈیو کلپس شامل کرکے ٹریک کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔

سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کے اس آخری گانے کو ’آرکو‘ نے لکھا ہے جبکہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے گایا ہے۔

اس گانے کا عنوان ’ادھورا‘ رکھا گیا تھا جس پر سدناز کے مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم گانے کا عنوان تبدیل کرکے ’ہیبٹ (عادت)‘ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔