کراچی: ایک دن میں جناح اسپتال میں ڈینگی کے کتنے مریض لائے گئے؟

October 21, 2021

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے جناح اسپتال میں ڈینگی کے 11 مریض لائے گئے تمام افراد کو اسپتال میں داخل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔

سربراہ جناح اسپتالپروفیسر شاہد رسول کے مطابق رواں سال جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 75 مریض لائے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال جناح اسپتال میں ڈینگی سے 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

پروفیسر شاہد رسول نے بتایا کہ ایک ہفتے سےجناح اسپتال میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد اسپتال میں ڈینگی وارڈ کو فعال کردیا گیا ہے۔

اُنہوں نے عوام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، طلوع اور غروب آفتاب کے باہر نکلتے وقت جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔

سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔