پاکستان نے عام شہریوں کیلئے طورخم بارڈر کھول دیا، افغان شہری خوش

October 23, 2021

کابل (جنگ نیوز )پاکستان نے عام شہریوں کیلئے طورخم بارڈر کھول دیا ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے نےگزشہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کے موقع پر طورخم بارڈرکھولنے کا اعلان کیا۔ طور خم بارڈر عام افراد کیلئے کھولنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے کا افغانستان میں عوامی سطح پر زبر دست خیر مقدم کیا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کھُلنےکی اطلاع پر افغان عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ادھر کابل میں پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مینوئل اور آن لائن کارآمد ویزا رکھنے والے تمام افغان باشندے پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں ۔ پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ناپسندیدہ عناصر اور غلط افراد کو روکنے کیلئےطورخم بارڈر پر پابندیاں لگائی گئی تھیں۔