کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر،کروڑوں کی مشینری کی تنصیب کا کام شروع

October 23, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) 13 سال سے تکمیل کے منتظر کینسر ٹریٹمنٹ سنٹر کی بیسمنٹ میں کروڑوں روپئے کی مشینری کی انسٹالیشن کا کام شروع کر دیا گیا،موجودہ حکومت نے منصوبے کے لئے 650 ملین کی رقم مختص کی۔تفصیلات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب اندرون سندھ کے پی کے بعض اضلاع اور بلوچستان کے مریضوں کا بوجھ اٹھانے والی واحد علاج گاہ میں کینسر کے مریضوں کے لئے 26 بستروں پر مشتمل وارڈ تو 1980 سے موجود ہے ، لیکن ریڈی ایشن کی جدید سہولتوں کے لئے مریضوں کو لاہور کراچی جانا پڑتا تھا - جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت 2008 میں کینسر ٹریٹمنٹ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا - تاہم 2009 میں منصوبے کے لئے 680 ملین مختص کئے گئے ، جس کے بعد 20 سے 22 کروڑ کی رقم سے لینئر ایکسلیریٹر مشین خرید کی گئی تاہم اس مشین کو انسٹال کرنے کے لئے بیسمنٹ پر کام شروع نہ ہو سکا - بعدازاں مسلم لیگ ن کے دور میں منصوبہ کھٹائی میں پڑا رہا ، 2016 میں اس وقت کے حکمرانوں کو خیال آیا تو 100 ملین ریلیز کئے گئے تاہم تب تک منصوبے پر خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ بڑھ چکا تھا -