این اے 133 ضمنی انتخاب، PP کے امیدوار کا اعلان

October 23, 2021

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا۔

اس بات کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اسلم گِل کو این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔