بڈ ھ بیر ،کرم ایجنسی کی رہائشی خاتون ٹریکٹر کی ٹکر سے جاں بحق

November 28, 2021

پشاور (کرائم رپورٹر )تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کرم ایجنسی کی رہائشی خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئی . مدعی لعل بہادرنے ابتدائی رپورٹ درج کر تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی اہلیہ بخت گل جانہ خریداری کیلئے بازار گئی تھی جہاں سڑک عبور کرنے کے دوران ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی ، غفلت کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔