ڈاکٹر علی رزاق CEO پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی تعینات

November 30, 2021

لاہور ( نمائندہ جنگ)حکو مت پنجاب نے ڈاکٹر علی رزاق کو پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسرتعینات کر دیا ۔ڈاکٹر علی رزاق کی تقرری کی منظوری پی ایچ آئی ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ خواجہ فاروق سعید نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بھی شرکت کی۔بعدازاں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی ایچ آئی ایم سی جسٹس ریٹائرڈ خواجہ فاروق سعید نے سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ڈاکٹر علی رزاق کو کمپنی کے سی ای او کا اپوائنٹمنٹ لیٹر دیا۔ڈاکٹر علی رزاق پی ایچ آئی ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق ممبر ہیں۔