سموگ، ایک ماہ میں 18 لاکھ جرمانے،150 گاڑیاں بند

December 01, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ سموگ کے کنٹرول کیلئے راولپنڈی ضلع میںکارروائیاں جاری ہیں اور نومبر میں مجموعی طور پر دھواں چھوڑنے والی 150 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران آلودگی کا باعث بننے والی 13 فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان پر 18 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں جس میں راولپنڈی میں ائیر کوالٹی کا جائزہ بھی لیا گیا۔