شبلی فراز نے فواد چوہدری کے بیان پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا

December 01, 2021


وفاقی وزیر شبلی فراز نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ میں الیکشن کمیشن کی فنڈنگ روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ میں کچھ وزراء نے اس وقت ڈسکس کیا جب وزیر اعظم نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد زبیرنے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ فیصلے کرلے اور وزیراعظم کو پتا بھی نہ ہو۔