شہر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، سی پی او

December 03, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او منیر مسعود مارتھ نے پولیس کی تین ماہ ستمبرتانومبرکی کارکردگی رپورٹ پیش کردی ،پولیس لائنز میں ایس ایس پی آپریشنزشائستہ ندیم،ایس پی صدر،کینٹ اورگلگشت ڈویژن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منیرمسعودمارتھ نے کہاڈسٹرکٹ ملتان میں کرائم کنٹرول کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملتان پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران تین کروڑروپے سے زائد مالیت کی برآمدگی کی۔ ڈکیتی ، سرقہ وہیکل اور نقب زنی کے 189مقدمات ٹریس کئے جن میں 259 ملزمان کو گرفتار کرکے طلائی زیورات 26 تولے ، ڈیڑھ کروڑ روپے ،4 کاریں، 34موٹرسائیکل برآمدکیں۔ قتل کے کل 25 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 15 مقدمات ٹریس کر کے 34ملزمان کوگرفتار کیا ۔ 9گینگز کے 37 کارندوں کو گرفتار کر کے ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر کے 78 مقدمات ٹریس کئے، 574 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔