منال خان کی احسن محسن اکرام کیلئے محبت بھری پوسٹ

December 03, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان عرف مینو کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر، سابق اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ بے لوث محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

منال خان کی جانب سے اپنے ولیمے کی تقریب سے لی گئی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں جس میں اُنہوں نے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام لکھا ہے۔


منالخان نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دنیا میںسب سے خوبصورت احساس چاہنا اور چاہے جانا ہے۔‘

انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اُن کے شوہر نے اُنہیں اتنا پیار دیا ہے کہ وہ جب بھی احسن محسن کے ساتھ ہوتی ہیں خود کو بہت خوش نصیب تصور کرتی ہیں۔‘

منال خان کا اپنے پیغام میں احسن محسن اکرام سے کہنا تھا کہ ’تم ہمیشہ میرے ہی رہو گے، میں اپنی زندگی کے آخری دن تک تمہیںپیار کروں گی۔‘

دوسری جانب احسن محسن اکرام نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر منال خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جواب میں لکھا کہ ’تم جانتی ہوں کہ تمہاری آنکھیں اس دنیا کی سب سے خوبصورت ترین آنکھیں ہیں۔‘


احسن محسن اکرام نے منال خان کی تعریف میں مزید لکھا کہ ’اُنہوں نے آج تک ایسی بڑی خوبصورت آنکھیں نہیں دیکھی ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جب بھی وہ منال خان کو خود کی جانب سے دیکھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو انہیںمنالخان سے مزید پیار ہو جاتا ہے۔‘

رواں ماہ ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی ان پوسٹس کو مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔