سیکٹر E-12 کے متا ثرین کو رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ

December 05, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے 2 نومبر کے وفاقی کابینہ اور اسلام آباد کے سیکٹر E-12 کے متا ثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے قائم کردہ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ایسے متاثرین جنہوں نے ابھی تک بحالیاتی فوائد حاصل نہیں کئے کو رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 26 جولائی 2017 کی ایس او پیز کے مطابق قرعہ اندازی 29 دسمبر کو تین بجے اولڈ ون ونڈو بلڈنگ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز سیکٹر جی سیون فور اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ قرعہ اندازی میں متاثرین کی طرف سے جمع کروائے گئے صرف وہ کیسز زیر غور لائیں جائیں جن کی ریونیو ریکارڈ کی مروجہ پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال اور تصدیق کی جاچکی ہے۔ سی ڈی اے نے ایسے متاثرین جنہوں نے تاحال اپنے کلیمز جمع نہیں کروائے سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی گئی ہے کہ تیس یوم کے اندر اپنے کلیمز بمعہ مطلوبہ کاغذات سی ڈی اے آفس میں جمع کروائیں۔