قائداعظم ٹرافی: سدرن کیخلاف کے پی کی پہلی اننگز میں برتری

December 08, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں رائونڈ کے دوسرے دن سرمد بھٹی نے سنچری بنائی اور تجربہ کار تابش خان نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یوبی ایل میں سند ھ کے پہلی اننگز کے اسکور 98 رنز کے جواب میں ناردرن نے319 رنز اسکور کئے۔ سرمد بھٹی نے145اور عمر امین نے78رنز کی اننگز کھیلی۔ تابش خان نے 55 رنز دے کر پانچ اور سہیل خان نےتین وکٹ حاصل کئے۔ دوسری اننگز میں سندھ نے ایک وکٹ پر 105 رنز بنائے تھے۔ اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں سدرن پنجاب کے خلاف کے پی کے نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کرلی۔ 166رنز کے جواب میں کے پی نے پہلی اننگز میں 281 رنز بنائے۔ کھیل ختم ہونے پر سدرن نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے40 رنز بنائے تھے۔ این بی پی گرائونڈ میں بلوچستان نے پہلی اننگز میں325 رنز بنائے۔ جواب میں سینٹرل پنجاب نے پانچ وکٹ پر178رنز بنالئے۔