ضلع وسطی میں متعددعطائی ڈاکٹروں کی کلینکس اور میڈیکل اسٹور سیل

January 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کےضلع وسطی میںمتعدد عطائی ڈاکٹروں کی کلینکس اور میڈیکل اسٹور سیل کر دئیے گئے، ایم بی بی ایس کی ڈگری نہ رکھنے والے ڈاکٹروں کو پریکٹس سے روک دِیا گیاانتظامیہ کی کارروائی پر علاقے میں عطائی ڈاکٹرز اور بنا لائسنس کے حامل میڈیکل اسٹور مالکان رفو چکر ہوگئے تفصیلات کے مطابقڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کاآپریشن جاری ہے۔