کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار پولیس اہلکار خود سر راہ رکشہ روک کر خواتین کو ہراساں کرنے لگے، پولیس اہلکار کی جانب سے رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار پولیس اہلکار خود سر راہ رکشہ روک کر خواتین کو ہراساں کرنے لگے،عزیز بھٹی تھانہ کے پولیس اہلکار عمران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو رکشہ میں سوار خاتون کوہراساں کررہا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ نے رکشے میں سوار خواتین کو روک کر انھیں ہراساں اور دوستی کی پیشکش کرنے والے پولیس اہلکار معطل کر دیا۔رکشہ میں سوار خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث پولیس اہلکار عمران عزیز بھٹی تھانے میں تعینات ہے۔