قرآن و سنت کے معاملے میں عدلیہ کو اسلامی امور کے ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے، عبدالغفار روپڑی

January 15, 2022

لاہور(خبر نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے جامع القدس چوک دالگراں میں خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے میں کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا عورت کی عدت کے دوران نکاح کو جائز قراردینے کا فیصلہ قرآن وحدیث کے خلاف ہے، قرآن وسنت کے معاملے میں عدالت کو اسلامی امور کے ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے تھا،بہترین فورم اسلامی نظریاتی کونسل ہے۔ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے علماءکی طرف رجوع کرے، غلط عدالتی فیصلے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب اور انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔