دی بینک آف پنجاب اور لاہور قلندرز کے مابین پی ایس ایل سیون کے لئے اشتراک

January 15, 2022

لاہور (پ ر) دی بینک آف پنجاب اور لاہور قلندرز کے مابین پی ایس ایل سیون کے لئے اشتراک کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ معاہدے پر صدر اور سی ای او دی بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے دستخط کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی بینک آف پنجاب کے سی ای او اور صدر ظفر مسعود نے کہا کہ کرکٹ پاکستان میں اب ثقافت کا درجہ حاصل کر چکی ہے جو سڑکیں ویران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نہ صرف میری پسندیدہ ٹیم ہے بلکہ یہاں بیٹھے ہر فرد کی بھی پسندیدہ ٹیم ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ آج میری زندگی کا بہت بڑا دن ہے کیونکہ میں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز بینکنگ سے ہی کیا تھا اور آج میں پاکستان کے ٹاپ موسٹ بینکر کے ساتھ بیٹھا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی او پی اور لاہور قلندرز کے مابین ہونے والا یہ اشتراک رسمی اور مختصر نہیں بلکہ یہ دیرپا شراکت داری کا آغاز ہے۔