اقبال کے خواب کی تعبیرسے پاکستان کاحصول ممکن ہوا،بیگم پروین سرور

January 15, 2022

لاہور ( پ ر ) ایوان اقبال کمپلیکس میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور ایوان اقبال کمپلیکس کے اشتراک سے بین المکاتب کلام اقبال کے حوالے سے تقریب ہوئی ۔ چیئرپرسن سرور فائونڈیشن اور پنجاب کی خاتون اول بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ اقبال کے خواب کی تعبیر سے پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔ چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم .ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے بھی خطاب کیا۔